14 اگست 2025 کو ہم اُن جانباز کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے آپریشن بنیان المرصوص میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملکِ عزیز پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔ یہ شہداء ہمارے ہیرو ہیں، جنہوں نے اپنی جانیں قربان کر کے قوم کو امن، استحکام اور وقار بخشا۔ اُن کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے ہم اُن کے اہل خانہ کے صبر، حوصلے اور ایثار کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔اسی جذبے کے تسلسل میں، 14 اگست کو ہم 78ویں یومِ آزادی کا جشن مناتے ہیں۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پاکستان لاکھوں قربانیوں، جدوجہد، اور عزم و استقلال کی بدولت حاصل ہوا۔ آزادی محض ایک نعمت نہیں بلکہ ایک امانت ہے، جس کی حفاظت اور قدر ہم سب پر فرض ہے۔اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور کا محکمہ اس موقع پر قوم کو یہ پیغام دیتا ہے کہ ہم مذہبی رواداری، بین المذاہب ہم آہنگی، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، اور معاشرتی ہم بستگی کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری رکھیں گے۔ شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہ جانے دینا اور اس آزاد وطن کی ترقی، امن، اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہمارا قومی و دینی فریضہ ہے۔آئیے، آج کے دن ہم عہد کریں کہ ہم سب مل کر پاکستان کو قائداعظمؒ اور علامہ اقبالؒ کے خوابوں کی تعبیر بنائیں گے — ایک پرامن، متحد، خوشحال اور باوقار اسلامی جمہوریہ۔پاکستان زندہ باد – شہداء کو سلام